نجف اشرف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی یورپ کے لئے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی
نجف اشرف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی یورپ کے لئے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی
نجف اشرف کے گورنر یوسف گناوی نے اعلان کیا ہے کہ عراق کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے باضابطہ منظوری ملنے کے بعد نجف اشرف بین الاقوامی ہوائی اڈے نے عالمی فضائی کمپنیوں کو راغب کرنے اور یورپ کے مختلف ہوائی اڈوں کے ساتھ براہِ راست پروازیں شروع کرنے کے لئے ایک جامع منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد مذہبی سیاحت کو فروغ دینا اور صوبہ کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔
اسی سلسلہ میں خبر رساں ادارہ الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ نجف کے حکام نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی وفود جلد ہی اس مقدس شہر کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نجف کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ، روضۂ مبارک حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام (عتبہ علویہ مقدسہ) اور متعلقہ معاون ادارے زائرینِ اربعین حسینیؑ کے لاکھوں عاشقان کے استقبال کے لئے مکمل انتظامی اور لاجسٹک تیاری کر چکے ہیں۔




