شیعہ مرجعیت
ریا کا معنی اظہار ہے، اور اگر یہ نفسانی نیت و محرک کے ساتھ ہو تو واجبات میں جائز نہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
ریا کا معنی اظہار ہے، اور اگر یہ نفسانی نیت و محرک کے ساتھ ہو تو واجبات میں جائز نہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی روزانہ علمی نشست، بروز پیر یکم ذی الحجہ 1447ھ منعقد ہوئی۔
اس نشست میں گزشتہ جلسوں کی طرح معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے ریا کے بعض احکام کے بارے میں فرمایا: ریا کے معنی کسی عمل کو ظاہر کرنے کے ہیں، اور اگر یہ نفسانی نیت اور ذاتی اغراض کے ساتھ انجام دیا جائے تو واجبات کی ادائیگی میں جائز نہیں ہے۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: لیکن اگر ریا نفسانی محرکات کے بغیر ہو، مثلاً صدقہ دینے، خمس ادا کرنے یا کسی مرحوم کی تعزیت میں شرکت جیسے امور میں ہو تو یہ نہ صرف حرام نہیں بلکہ مستحب بھی ہے۔




