نماز کی پابندی نہ کرنے والوں کو ترک کرنا ان کے رویّے کو مزید خراب کر سکتا ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
نماز کی پابندی نہ کرنے والوں کو ترک کرنا ان کے رویّے کو مزید خراب کر سکتا ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کا روزانہ علمی اجلاس اتوار، 26 صفر 1448ھ کو منعقد ہوا۔
گزشتہ نشستوں کی طرح اس موقع پر بھی معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے ان افراد کے ساتھ میل جول کے شرعی حکم کے بارے میں، جو نماز کی پابندی نہیں کرتے یا بعض احکام پر عمل نہیں کرتے، فرمایا: ایسے افراد کو ترک کرنا ممکن ہے کہ ان کے رویّے کو مزید خراب کر دے۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ اور امیرالمؤمنین علیہ السلام نے منافقین کو بھی ترک نہیں فرمایا۔
انہوں نے مزید تاکید کرتے ہوئے فرمایا: یہ افراد کافر نہیں ہیں؛ کیونکہ کافر وہ شخص ہے جو اللہ تعالیٰ کی الوہیت، رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کی نبوت یا معاد میں سے کسی ایک کا بھی انکار کرے۔ لیکن اگر کوئی شخص ان تینوں اصولوں کا منکر نہ ہو، اگرچہ نماز نہ پڑھتا ہو، تو اسے کافر قرار نہیں دیا جائے گا۔




