شیعہ مرجعیت

توبہ کے لئے گناہ پر ندامت کافی ہے، اور ذکرِ استغفار پڑھتے وقت اس کے مکمل معنی جاننا ضروری نہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی نشست، 24 ذی القعدہ 1447ھ بروز منگل منعقد ہوئی۔

اس نشست میں، گزشتہ جلسوں کی طرح، معظم لہٰ نے حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے توبہ کے طریقے کے بارے میں فرمایا: توبہ کے لئے انسان کا اپنے کیے ہوئے گناہ پر پشیمان ہونا کافی ہے۔

معظم لہٰ نے مزید فرمایا: ذکرِ استغفار "أَسْتَغْفِرُ ٱللَّٰهَ رَبِّي وَأَتُوبُ إِلَيْهِ” پڑھتے وقت بھی یہ ضروری نہیں کہ انسان اس کے مکمل معنی جانتا ہو۔

آپ نے اس بات پر بھی تاکید فرمائی کہ: بس اتنا جان لینا کافی ہے کہ یہ جملہ توبہ اور اللہ سے معافی مانگنے کے معنی میں ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button