یورپ

برطانیہ میں مسلمانوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز، معاشی عدم مساوات برقرار

برطانیہ میں مسلمانوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز، معاشی عدم مساوات برقرار

مسلم کونسل آف برطانیہ کی نئی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مسلمانوں کی تعداد تقریباً 40 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جو ملک کی کل آبادی کا 6 فیصد بنتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسلمانوں کی بڑی تعداد لندن سمیت شہری علاقوں میں آباد ہے اور ان کی آبادی نوجوان اور نسلی تنوع کی حامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں میں مسلمانوں کی تعلیمی شرح اور سیاسی اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ مسلم خواتین کے روزگار میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ تاہم معاشی عدم مساوات بدستور برقرار ہے، اور انگلینڈ میں 40 فیصد مسلمان انتہائی محروم علاقوں میں رہتے ہیں۔

مطالعے میں یہ بھی پیش گوئی کی گئی کہ 2029ء تک برطانیہ کے درجنوں پارلیمانی حلقوں میں مسلمان ووٹر فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button