ہندوستان

دوسروں کو دولتِ علم سے مالا مال کرنا ہماری ذمہ داری ہے: مولانا سید اشرف الغروی

حسینی ایجوکیشنل بورڈنگ ایسا تعلیمی ادارہ ہے جس میں قوم کے بچوں کو  نہ صرف مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے بلکہ انکو کھانے پینے اور رہائش کی تمام تر سہولیات مہیا کی جاتی ہیں ۔بورڈنگ کے طلبا کو سی بی ایس ای بورڈ کے تحت زیور تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ ہر برس کی طرح اس برس بھی طلباء میں سی بی ایس ای کورس کی کتابیں اور اسکولی ڈریس تقسیم کی گئیں۔ اسکے ساتھ ساتھ مختلف درجوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو انعامات سے بھی نوازہ گیا۔ اس برس  کا یہ پروگرام اس لئے بھی خاص ہو گیا کہ اس کے مہمان خصوصی مرجع اعلیٰ دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے نمایندہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف الغروی تھے۔ پروگرام میں شہر کے نمائندہ علما ذاکرین  دانشوروں اور شعراء نے شرکت کی۔

پروگرام کی صدارت اشرف المساجد کے امام  جمعہ و جماعت مولانا ڈاکٹر محمد سیادت فہمی نے کی۔جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر مرجع اعلیٰ دینی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے نمایندہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف الغروی اسٹیج پر موجود تھے۔ انکے ساتھ اشرف المساجد کے نائب امام مولانا حسین اختر سروش، سید المدارس کے پرنسپل رضا کاظم تقوی، مولانا ڈاکٹر کوثر مجتبی۔ مولانا مقداد حسین،مولانا مظہر علی، مولانا صفدر رضا امامی، مولانا بشارت حسین،مولانا اعجاز حیدر، مولانا عمران ترابی اورمولانا سلمان بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز مولانا مقداد حسین نے کلام الہیٰ کی تلاوت  سے ہوا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف الغروی نے امام علی رضا علیہ السلام کی ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہ صرف خود علم حاصل کرنا ہے بلکہ دوسروں کو بھی علم کی دولت سے مالا مال کرنا ہے۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button