بحرین
بحرین میں 69 افراد کی شہریت منسوخ
بحرین میں 69 افراد کی شہریت منسوخ
بحرین حکومت نے ایران کے لئے ہمدردی اور حمایت کے اظہار پر 69 افراد کی شہریت منسوخ کر دی۔
حکام کے مطابق یہ اقدام حالیہ علاقائی کشیدگی اور جنگ کے دوران ایران کے اقدامات کی تعریف کرنے پر کیا گیا۔
بحرین نیوز ایجنسی نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں بعض خاندان بھی شامل ہیں، جبکہ اس سے قبل عدالت میں ان پر ایران کی حمایت کے الزامات کے تحت سماعت بھی ہو چکی ہے۔




