بحرین

بحرین ،منامہ میں پابندیوں کے باوجود مواکبِ حسینی کی بھرپور تیاری

بحرین ،منامہ میں پابندیوں کے باوجود مواکبِ حسینی کی بھرپور تیاری

محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی بحرین کے مختلف علاقوں میں عزاداری کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

محبانِ اہلِ بیت علیہم السلام سڑکوں، گلیوں اور امام بارگاہوں کو سیاہ پوش کر کے امام حسین علیہ السلام سے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق یہ سرگرمیاں ایسے وقت میں جاری ہیں جب بحرینی حکومت نے عزاداری کی تقریبات پر بعض سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

اس کے باوجود مذہبی انجمنیں اور مواکب کے منتظمین مختلف شاہراہوں اور علاقوں میں سبیلیں اور عزاداری مراکز قائم کر رہے ہیں تاکہ عزاداروں کے لئے مناسب انتظامات فراہم کئے جا سکیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button