عراق
نجف اشرف میں پہلا منٹل میتھ مقابلہ ؛ عالمی مقابلوں (ترکی) کے لئے طلبہ کی صلاحیتوں کا انتخاب
نجف اشرف میں پہلا منٹل میتھ مقابلہ ؛ عالمی مقابلوں (ترکی) کے لئے طلبہ کی صلاحیتوں کا انتخاب
نجف اشرف میں 200 سے زائد طلبہ کی شرکت کے ساتھ ذہنی حساب (منٹل میتھ) کا پہلا مقابلہ منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے تعلیمی اور مسابقتی ماحول میں اپنی ذہنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
میڈل ایسٹ نیوز کے مطابق، یہ مقابلہ تعلیمی و تربیتی اداروں کی نگرانی میں منعقد کیا گیا، جس کا مقصد باصلاحیت طلبہ کی شناخت اور ان کی حوصلہ افزائی تھا۔
عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بھی اطلاع دی ہے کہ اس مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو ترکی میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں شرکت کے لئے بھیجا جائے گا۔




