افغانستان
برطانیہ اور طالبان کے درمیان افغان پناہ گزینوں کی واپسی پر مذاکرات
برطانیہ اور طالبان کے درمیان افغان پناہ گزینوں کی واپسی پر مذاکرات
کابل میں برطانوی حکام اور طالبان کے درمیان افغان پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے کے امکان پر بات چیت ہوئی ہے۔
یہ مذاکرات اُن افراد کے حوالے سے ہیں جن کی برطانیہ میں پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔
روزنامہ ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق، یہ مشاورت واپسی کے طریقۂ کار کا جائزہ لینے کے لئے کی گئی ہے۔
اسی طرح روزنامہ 8 صبح نے طالبان کی وزارتِ داخلہ کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ کابل میں برطانوی حکام کے ساتھ افغان مہاجرین کی ممکنہ واپسی کے بارے میں اجلاس منعقد ہوئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔




