افغانستان
طالبان حکومت کی جانب سے ’’ریڈیو صدائے اصلاح‘‘ کی سرگرمیاں روکنے کے اقدام کی شدید مذمت

افغانستان میں آزاد اطلاعات کی فراہمی کے عمل کے خلاف سخت گیر اور پابندیوں پر مبنی اقدامات ایک بار پھر ذرائع ابلاغ کے حقوق کے دفاع کرنے والے اداروں کے احتجاج کا باعث بن گئے ہیں۔ ایک نجی میڈیا ادارہ کی دوبارہ بندش اس ملک میں آزاد اور خودمختار صحافتی اداروں پر مسلسل دباؤ کی عکاسی کرتی ہے۔
روزنامہ 8 صبح کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان جرنلسٹس سینٹر نے طالبان کی وزارتِ عدلیہ کی جانب سے ’’ریڈیو صدائے اصلاح‘‘ کا دفتر بند کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
اس ادارہ نے آزاد میڈیا کے حقوق کی خلاف ورزی پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عائد کردہ پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں اور ریڈیو صدائے اصلاح کو دوبارہ اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔



