
حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت کے موقع پر سعودی عرب کے صوبہ الشرقیہ کے ضلع قطیف میں واقع جزیرہ تاروت میں بعض محبانِ اہلِ بیت علیہم السلام نے حسینیہ "عبدالرحیم” میں ایک جشن منعقد کیا اور علاقے کو اہلِ بیت علیہم السلام کے ذکر سے معطر کیا۔
اس جشن میں سعودی عرب کے شیعہ عالم شیخ عارف سنبل نے خطاب کیا، جس میں انہوں نے کریمہ اہلِ بیتؑ، حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے فضائل و مناقب بیان کئے۔




