خبریںعراقمقدس مقامات اور روضے

امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر بغداد میں وسیع سیکیورٹی اور خدماتی منصوبے کا نفاذ

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے عراق کے سیکیورٹی اور خدماتی اداروں نے شہر کاظمین میں زائرین کے لئے پُرامن اور منظم مراسمِ زیارت کے انعقاد کے لئے ایک وسیع منصوبہ نافذ کیا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانا ہے، جبکہ بغداد کے مرکزی راستے بند نہیں کئے جائیں گے۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، بغداد آپریشنز کمان کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ اس مناسبت کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان جمعرات کی شام سے نافذ کر دیا گیا ہے، جو اتوار تک جاری رہے گا۔

اس منصوبے میں وزارت داخلہ، وزارت دفاع اور عراقی سیکیورٹی فورسز شریک ہیں، جبکہ اس کا بنیادی مقصد امن و امان برقرار رکھنا، خدمات کو منظم کرنا اور زائرین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

میڈل ایسٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی اعلیٰ سیکیورٹی کمیٹی برائے میلیونی زیارات نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بغداد اور کاظمین کے کسی بھی مرکزی راستے کو بند نہیں کیا جائے گا، تاکہ شہریوں اور زائرین کی آمد و رفت روانی کے ساتھ جاری رہے۔

اسی مقصد کے تحت زائرین کی نقل و حمل کے لیے مختلف راستوں پر خصوصی بسوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان محمد علی الحسّون نے بتایا کہ وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے سیکیورٹی اور خدماتی اداروں کی شب و روز آمادگی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مواکب کے ساتھ مکمل تعاون اور زائرین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا اس منصوبے کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید یہ کہ امام جواد علیہ السلام کے روضۂ مبارک کی جانب جانے والے راستوں پر 1200 سے زائد مواکب (خدماتی کیمپ) قائم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button