اسلامی دنیا
ماہِ ذیقعدہ 1447 ہجری کا آغاز ہوگیا — ایران و ہندوستان میں ہلال ثابت، 19 اپریل 2026 کو یکم ذیقعدہ قرار

ذیقعدہ 1447 ہجری کا آغاز،مرکزی رویتِ ہلال کمیٹیوں کی جانب سے ماہِ ذیقعدہ الحرام 1447 ہجری کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
دفترِ مرجعِ عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے مطابق ماہِ ذیقعدہ کا ہلال ثابت ہو گیا ہے، لہٰذا اتوار، 30 فروردین 1405 مطابق 19 اپریل 2026 کو یکم ذیقعدہ 1447 ہجری قمری ہوگی۔
دوسری جانب شیعہ مرکزی چاند کمیٹی، ہندوستان کے مطابق بھی ہلال نظر آ گیا ہے اور 19 اپریل 2026 کو ماہِ ذیقعدہ کا پہلا دن قرار دیا گیا ہے۔




