ہندوستان
اتراکھنڈ میں مدارس کی جانچ کا حکم، مسلم اداروں کے خلاف تعصب کے الزامات بھی سامنے آگئے

دہرادون: اتراکھنڈ حکومت نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کے بعد ریاست بھر کے مدارس کی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے دیگر ریاستوں سے بچوں کو لانے کے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے بے ضابطگی کی صورت میں سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کو بچوں کی آمد، والدین کی رضامندی اور ذمہ دار افراد کی چھان بین کا حکم دیا گیا ہے۔
دوسری جانب حلقوں کی جانب سے اس اقدام کو حکومت کے مبینہ تعصب اور مسلم تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کی پالیسی سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ یکطرفہ کارروائیاں مسلم کمیونٹی میں بے چینی پیدا کر رہی ہیں۔




