لبنان
اقوامِ متحدہ کے ماہرین کی لبنان میں وسیع تباہی پر تشویش

اقوامِ متحدہ کے آزاد انسانی حقوق کے ماہرین نے لبنان میں جاری حملوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے غزہ جیسے تباہی کے نمونے سے مشابہ قرار دیا ہے۔
"رائٹرز” کے مطابق، انہوں نے شہریوں کی ہلاکت، بڑے پیمانے پر بے گھر ہونے اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی پر خدشات ظاہر کئے ہیں۔
"عرب نیوز” کی رپورٹ میں بین الاقوامی قانون کی ممکنہ خلاف ورزی اور فریقین کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔




