افغانستان
غزنی کے تاریخی آثار کی تباہی پر تشویش، حالیہ بارشوں اور غفلت کے باعث نقصان
غزنی کے تاریخی آثار کی تباہی پر تشویش، حالیہ بارشوں اور غفلت کے باعث نقصان
ولایت غزنی کے بعض رہائشیوں نے حالیہ بارشوں اور حکام کی بے توجہی کے باعث اس علاقہ کے تاریخی آثار کو پہنچنے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
روزنامہ "8صبح” کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ شہرِ کہنہ غزنی، قلعہ بالاحصار اور زیارت اربابا سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور ان کے منہدم ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
رہائشیوں نے ان آثار کو اپنی ثقافتی شناخت کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی مزید تباہی کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔




