15 شوال؛ یوم شہادت حضرت حمزہ علیہ السلام و یوم وفات حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام

15 شوال غزوۂ اُحد کی عظیم حماسی یاد اور حضرت حمزہ بن عبدالمطلب سیدالشہداء علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے، اسی کے ساتھ حضرت عبدالعظیم حسنی کا یومِ وفات بھی ہے۔
اس رپورٹ میں ان دونوں عظیم شخصیات کی زندگی پر مختصر روشنی ڈالی گئی ہے:
15 شوال غزوۂ اُحد اور حضرت حمزہ علیہ السلام کی شہادت کی یاد دلاتا ہے۔ آپ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کے وفادار چچا اور بلند مقام کے حامل صحابی تھے۔
حضرت حمزہ علیہ السلام جناب عبدالمطلب علیہ السلام کے فرزند، عرب کے نہایت بہادر اور دلیر افراد میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے اپنے بھتیجے رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے ہمراہ اسلام کی بھرپور حمایت کی اور سخت ترین حالات میں بھی دینِ اسلام اور پیغمبر کی نصرت سے پیچھے نہیں ہٹے۔
قریش کے سردار اور بڑے لوگ آپ کی شجاعت اور رعب سے خوف زدہ رہتے تھے۔
مکہ کے نازک مواقع پر آپ نے اپنی پوری طاقت کے ساتھ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کو مشرکین کے شر سے محفوظ رکھا۔
تاریخِ اسلام میں دو عظیم شخصیات کو “سیدالشہداء” کہا جاتا ہے: حضرت حمزہ علیہ السلام اور امام حسین بن علی علیہ السلام
حضرت حمزہ علیہ السلام اپنے بلند ایمان اور نمایاں خدمات کی وجہ سے رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے نزدیک نہایت محبوب تھے۔
امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام اور دیگر ائمہؑ علیہم السلام نے بھی اپنے مخالفین کے سامنے حضرت حمزہ علیہ السلام سے نسبت پر فخر کیا ہے۔
اسی طرح 15 شوال حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کے یومِ وفات کا دن بھی ہے، جو “شاہ عبدالعظیم” اور “سید الکریم” کے نام سے معروف ہیں۔
آپ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی نسل سے ہیں اور چند واسطوں کے ذریعہ ان سے سلسلہ نسب ملتا ہے۔
تاریخی روایات کے مطابق حضرت عبدالعظیم علیہ السلام ایک بڑے عالم، زاہد، عابد اور اپنے زمانے کے معتبر محدثین میں شمار ہوتے تھے۔
ائمہ اہلِ بیت علیہم السلام نے ان کی تعریف و تمجید کی ہیں جو ان کے علمی مقام اور اعتماد کا واضح ثبوت ہیں۔
ان کا مزار شہر ری (تہران کے قریب) میں واقع ہے، جہاں شیعہ عقیدت کے ساتھ حاضری دیتے ہیں۔
انہوں نے اپنی زندگی میں امام موسیٰ کاظم علیہ السلام سے لے کر امام حسن عسکری علیہ السلام تک 5 ائمہ معصومین علیہم السلام کا زمانہ پایا۔
آپ نے امام محمد تقی علیہ السلام اور امام علی نقی علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہو کر ان سے متعدد احادیث روایات نقل کی ہیں۔
حضرت عبدالعظیم علیہ السلام کی روحانی عظمت کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ ان کے مزار کی زیارت کو امام حسین بن علی علیہ السلام کی زیارت کے برابر فضیلت حاصل ہونے کی روایت بیان کی جاتی ہے۔




