
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کی قیادت میں ملک کے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت ورکرز پارٹی آف کوریا نے ایک بار پھر تقریباً مکمل کامیابی حاصل کر لی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 99 فیصد سے زائد ووٹ حکومتی امیدواروں کے حق میں ڈالے گئے، جبکہ ووٹر ٹرن آؤٹ بھی غیر معمولی طور پر 99 اعشاریہ 99 فیصد رہا۔
پندرہ مارچ کو منعقد ہونے والے ان انتخابات میں سپریم پیپلز اسمبلی کے 687 ارکان منتخب کئے گئے۔ ہر حلقے میں صرف ایک ہی منظور شدہ امیدوار موجود تھا، اور ووٹرز کے پاس صرف دو اختیارات تھے: امیدوار کے حق میں ووٹ دینا یا اس کے خلاف ووٹ ڈالنا۔
سرکاری خبر رساں ادارہ کے مطابق تمام نشستوں پر حکومتی حمایت یافتہ امیدوار کامیاب رہے، جس کے باعث انتخابی عمل کی شفافیت اور حقیقی مقابلے پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔




