
کردستان عراق کی حکومت نے عید الفطر اور نوروز کی مناسبت سے دس روزہ سرکاری تعطیلات کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
یہ تعطیلات تمام سرکاری اور انتظامی اداروں پر لاگو ہوں گی اور 19 مارچ سے شروع ہوئی ہیں۔
میڈل ایسٹ نیوز کے مطابق یہ تعطیلات 29 مارچ تک جاری رہیں گی اور ضروری خدمات شفٹوں میں فراہم کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ موجودہ خاص حالات کے سبب نوروز کارنیوال بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔




