
شمال مغربی سوریہ میں شدید بارشوں کے باعث ادلب اور لاذقیہ کے صوبوں میں اچانک سیلاب آ گئے ہیں جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
میڈل ایسٹ نیوز کے مطابق ان سیلابوں نے خربت الجوز کے اطراف قائم پناہ گزین کیمپوں کے خیموں کو ڈبو دیا اور وہاں رہنے والے لوگوں کے گھروں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
ان سیلابوں کے باعث وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور بے گھر خاندانوں کو ہنگامی امداد اور عارضی رہائش کے لیے امدادی مراکز منتقل کیا جا رہا ہے۔
مرکزی رابطہ سڑکیں اب بھی بند ہیں جبکہ شہری دفاع کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں حالات کو قابو میں لانے اور علاقے میں دوبارہ معمول کی صورتحال بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔




