خبریںعراق

ماہِ مبارک رمضان کے موقع پر بغداد میں مرکزِ افکار اسلامی اہلِ بیت علیہم السلام میں ہفتہ وار ثقافتی نشستوں کا انعقاد

ماہِ مبارک رمضان کی مناسبت سے مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے وابستہ مرکز افکار اسلامی اهل بیت علیهم السلام کے زیرِ اہتمام شہر بغداد میں ہفتہ وار ثقافتی نشستوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ نشستیں شہر کی ثقافتی اور انسانی خدمت انجام دینے والی مختلف مؤسسات کے ذمہ داران اور اراکین کی وسیع شرکت کے ساتھ منعقد ہو رہی ہیں۔

ان کا مقصد ثقافتی اور سماجی میدان میں سرگرم اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا، باہمی تعاون کو فروغ دینا اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

ان اجتماعات کے دوران ماہِ مبارک رمضان میں شریک اداروں کی جانب سے انجام دی جانے والی سرگرمیوں اور پروگراموں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

شرکاء باہمی تبادلۂ خیال اور تجربات کی روشنی میں مشترکہ تعاون کے فروغ اور ثقافتی و سماجی سطح کی بہتری کے لئے مؤثر حکمتِ عملیوں پر غور کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button