
عراق نے اعلان کیا ہے کہ شام سے منتقل کئے گئے شدت پسند سنی گروہ داعش کے ارکان کی موجودگی مستقل نہیں ہے، اور حکومت انہیں ان کے متعلقہ ممالک واپس بھیجنے کی کوشش کر رہی ہے۔
قیدی مکمل طور پر سکیورٹی اور عدالتی اداروں کی نگرانی میں ہیں تاکہ قومی سلامتی کے لئے کوئی خطرہ پیدا نہ ہو، اور ان کی منتقلی کامیابی سے انجام دی گئی ہے۔
عراقی خبر رساں ایجنسی (واع) کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام شام کی جیلوں میں بدامنی اور بعض قیدیوں کے فرار کے بعد کیا گیا، اور ان میں 67 سے زائد مختلف ممالک کے افراد شامل ہیں۔
عراقی حکام نے زور دیا کہ یہ سکیورٹی عمل بہتر کنٹرول اور مستقبل میں ممکنہ جھڑپوں کی روک تھام کا سبب بنے گا۔




