خبریںعراق

شہرِ مقدس کربلا میں ماہِ رمضان کے امدادی منصوبے کے لئے مؤسسہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی تیاری

شہرِ مقدس کربلا میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی سے وابستہ مرکز مؤسسه حضرت فاطمه زهرا سلام الله علیها ماہِ مبارک رمضان کی آمد کے پیشِ نظر اپنے سالانہ امدادی پروگرام کی تیاری کر چکا ہے۔

اس پروگرام کے تحت مستحق اور سفید پوش خاندانوں نیز زیرِ کفالت یتیم بچوں میں راشن کے پیکٹ تقسیم کئے جائیں گے۔

یہ ادارہ سماجی خدمات کے میدان میں وسیع امدادی سرگرمیاں انجام دیتا ہے اور ہر سال رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی معیشتی تعاون فراہم کرتا ہے۔ رواں سال بھی گزشتہ برسوں کی طرح رجسٹرڈ خاندانوں میں غذائی پیکٹ تقسیم کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہے۔

یہ منصوبہ شہرِ مقدس کربلا میں نافذ کیا جائے گا، جس کا مقصد رمضان المبارک سے قبل ضرورت مند خاندانوں پر معاشی دباؤ کم کرنا اور یتیموں کی مدد و سرپرستی کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button