آسٹریلیاخبریں

آسٹریلیا میں بش فائر بے قابو، مکینوں کیلیے ہدایات جاری

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں بے قابو بش فائر کے باعث میلبورن سے تقریباً 80 کلومیٹر شمال میں واقع قصبوں ٹراوول، کیرسڈیل اور ٹلاروک کے مکینوں کو گھروں میں پناہ لینے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق شدید گرمی، تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جبکہ انخلا کے لیے وقت گزر چکا ہے۔

تقریباً 900 افراد پر مشتمل آبادی کو فوری حفاظتی اقدامات کی تاکید کی گئی ہے اور درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جانے کے باعث صورتحال نہایت تشویشناک قرار دی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button