عراقمقدس مقامات اور روضے
کربلا میں روضۂ مقدس حضرت عباس علیہ السلام میں آٹھویں جشنِ بلوغ کا انعقاد

شہر مقدس کربلا میں روضہ حضرت عباس علیہ السلام میں لڑکیوں کا آٹھواں جشنِ بلوغ 6000 سے زائد طالبات کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوا۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ تقریب صوبائی محکمہ تعلیم اور دیگر اداروں کے تعاون سے منعقد کی گئی۔
اس تقریب کا نعرہ تھا: “میرا حجاب راہِ فاطمہؑ اور زینبؑ کی پیروی میں ہے۔”
پروگرام میں تقاریر، عہدنامۂ تکلیف، تعلیمی فلم کی نمائش اور خصوصی ترانہ شامل تھے۔
اس تقریب کے انعقاد کا مقصد طالبات کی دینی و اخلاقی تربیت کو مضبوط بنانا ہے۔




