خبریںہندوستان

لکھنو میں شب 15 شعبان محافل منعقد

لکھنو۔ ہندوستان کے دیگر تمام شیعہ نشین چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں کی طرح لکھنو کی مساجد، امام بارگاہوں اور مومنین کے گھروں میں حضرت ولی عصر عجل اللہ فرجہ الشریف کی شب ولادت باسعادت نذر کا اہتمام ہوا اور محافل منعقد ہوئیں۔

انجمن خدام کربلا کی جانب سے کربلا ملکہ جہاں عیش باغ میں جشن ولی عصر علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا، جس میں اولا مولانا میثم زیدی اور مولانا یعسوب عباس نے فضائل بیان کئے، بعدہ شعراء نے بارگاہ امامت میں منظوم نظرانہ عقیدت پیش کیا۔
کربلا ملکہ افاق میں جشن مسرت کا اہتمام ہوا۔
شبیہ روضہ کاظمین میں بھی جشن منعقد ہوا۔
کالا امام باڑہ پیر بخارہ میں منعقد جشن میں اولا شعراء نے بارگاہ امامت میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ بعدہ مولانا سید علی ہاشم عابدی نے فضائل بیان کئے۔ بعد محفل چاہ امام مہدی علیہ السلام پر نذر ہوئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button