برائی ہونے سے پہلے روکنا "نہی عن المنکر” نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
برائی ہونے سے پہلے روکنا "نہی عن المنکر” نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور بدھ 11 صفر الاحزان 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے برائی ہونے سے پہلے اسے روکنے سے متعلق فرمایا: "نہی عن المنکر” کی دلیلوں کے سلسلہ میں اشارہ ہوا ہے اور ان دلیلوں سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ جب برائی انجام پا رہی ہو تو اسے روکا جائے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اس کا مطلب یہ ہے کہ جو شخص اس وقت کسی برے کام کے ارتکاب کا ارادہ رکھتا ہے اسے اس سے روکا جائے۔ لیکن کسی غیر شرعی کام کے ارتکاب سے پہلے اسے روکنا الگ مسئلہ ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: مرحوم شیخ انصاری رحمۃ اللہ علیہ نے دفع منکر کا فتوی نہیں دیا ہے بلکہ اجمالا ذکر کیا لیکن وضاحت نہیں کی اور پھر بعض فقہا نے اس کی وضاحت کی ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔




