شام

شام میں حوزہ علمیہ زینبیہ میں مجالس عزائے امام حسین علیہ السلام کا انعقاد

شام میں حوزہ علمیہ زینبیہ میں مجالس عزائے امام حسین علیہ السلام کا انعقاد

ایام محرم کی آمد کے موقع پر دمشق کے حوزہ علمیہ زینبیہ میں ہر دن مجلس عزائے امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

سہ پہر میں خواتین کی مجلسیں ہوتی ہیں اور مرکزی مجلس شام کو ہوتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ان مجالس میں روزانہ ہزاروں افراد شریک ہوتے ہیں۔

غور طلب ہے کہ روزانہ تقریبا 4000 افراد کے لئے غذا پکائی جاتی ہے جو مردوں اور عورتوں کی مجالس میں تقسیم کی جاتی ہے۔

حوزہ علمیہ زینبیہ اور شام کے مختلف علاقوں میں دیگر انجمنوں اور مجالس میں بھی غذا تقسیم ہوتی ہے۔

حوزہ علمیہ زینبیہ انجمن ہائے ماتمی کے لئے کھانا مہیا کرنے کا ذمہ دار ہے تاکہ عزاداری شاندار طریقے سے اور بغیر کسی کمی کے منعقد کی جا سکیں۔

یہ مجالس ایک ایسے وقت میں منعقد کی جا رہی ہیں جب شام میں حسینی عزادار مشکل حالات سے نبرد آزما ہیں اور ان مجالس کو جاری رکھ کر اہل بیت علیہم السلام سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button