ماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

مؤمنین عزاداری کی حفاظت اپنے کردار اور گفتار سے کریں: مولانا سید محمد حسن نقوی

مؤمنین عزاداری کی حفاظت اپنے کردار اور گفتار سے کریں: مولانا سید محمد حسن نقوی

جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور پاکستان میں مولانا سید محمد حسن نقوی نے خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ عزاداری معاشرے کو زندہ اور بیدار رکھتی ہے۔ ضرورت ہے کہ روح عزاداری کو زندہ کیا جائے۔ معصومین علیہم السّلام کے نقشِ قدم پر چلیں؛ مقصد حسینیت کو بیدار کریں۔ ماتمی جلوسوں میں شریک ہوں یہ قرب سید الشہداء علیہ السّلام کا باعث ہے۔ مجالسِ حسینی ہدایت کی طرف رہنمائی کرتی اور معرفتِ حسینیت کا باعث ہیں۔ مؤمنین عزاداری کی حفاظت اپنے کردار اور گفتار سے کریں۔

انہوں نے کہا: خطبا، علماء اور ذاکرین سے اپیل ہے کہ وہ عزاداری میں قرآن اور سیرتِ اہل بیت علیہم السّلام کو بیان کریں! من گھڑت باتوں اور خرافات کے ذریعے لوگوں کو گمراہ نہ کریں۔ ہر امام نے عزاداری کو فروغ دیا اور مشن حسینی کو زندہ کیا۔ عزاداری کے پہلے وارث چوتھے تاجدار امامت حضرت امام زین العابدین علیہ السّلام ہیں، جنہوں نے کربلا کو زندہ کیا اور ظلم کے خلاف آواز بلند کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button