شیعہ مرجعیت

بعض فقہاء کے نزدیک عید غدیر کی نماز وارد ہوئی ہے: آیۃ اللہ العظمی شیرازی

بعض فقہاء کے نزدیک عید غدیر کی نماز وارد ہوئی ہے: آیۃ اللہ العظمی شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور جمعہ 16 ذی الحجہ 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ شیرازی نے عید غدیر کی نماز کے حکم کے سلسلہ میں فرمایا: بعض فقہاء کے نزدیک عیدالفطر اور عید قربان میں نماز عید کی طرح نماز عید غدیر بھی وارد ہوئی ہے۔ 

آیۃ اللہ شیرازی نے مزید فرمایا: البتہ فقہاء کا اس مسئلہ میں اختلاف ہے۔ 

آیۃ اللہ العظمی شیرازی نے فرمایا: اخبار و روایات کے مطابق بغداد میں جناب شیخ مفید رحمۃ اللہ علیہ کے زمانے میں شیعہ نماز عید غدیر منعقد کرتے تھے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button