عید غدیر کی شب حضرت زینب سلاماللہعلیہا کے مقدس حرم کی توہین، فائرنگ اور گالی گلوچ
عید غدیر کی شب حضرت زینب سلاماللہعلیہا کے مقدس حرم کی توہین، فائرنگ اور گالی گلوچ
عید غدیر کی شب، سنی شدت پسند گروہ "تحریر الشام” سے وابستہ مسلح افراد نے دمشق کے مضافات میں واقع حضرت زینب سلاماللہعلیہا کے مقدس حرم پر حملہ کر کے بدتمیزی اور بےحرمتی کا ایک سنگین واقعہ رقم کیا۔
یہ افراد اذانِ مغرب کے وقت، جب حرم کی مینار سے "اشہد ان علیاً ولی اللہ” کی صدا بلند ہو رہی تھی، گنبدِ مطہر اور مینار کی سمت فائرنگ کرنے لگے اور اس مقدس مقام کے روحانی ماحول کو پرتشدد بنا دیا۔
حملہ آوروں نے فرقہ وارانہ تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے زائرین، خصوصاً خواتین اور بچوں، کو گالی گلوچ دی، انہیں "رافضی” اور "کافر” جیسے الفاظ سے پکارا، اور مار پیٹ کر حرم سے باہر نکال دیا۔
یہ گستاخانہ حرکت، وہ بھی عید غدیر کی شب، جس میں کھلی مذہبی نفرت شامل ہے، علما، دینی شخصیات اور مؤمن عوام کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت اور ردعمل کا باعث بنی ہے۔