ایران
"باغ الغدیر” کا افتتاح؛ عید غدیر کے موقع پر نجف اشرف میں ایک نیا ثقافتی اور تفریحی منصوبہ
"باغ الغدیر” کا افتتاح؛ عید غدیر کے موقع پر نجف اشرف میں ایک نیا ثقافتی اور تفریحی منصوبہ
روضہ امیر المومنین علیہ السلام نے نجف اشرف کے پرانے شہر کے داخلی دروازے پر "باغ الغدیر” تفریحی اور ثقافتی منصوبہ کے افتتاح کی حتمی تیاریوں کا اعلان کیا۔
الجزیرہ کے مطابق جنرل سکریٹریٹ کے مشیر ڈاکٹر علاء ترک نے بتایا کہ یہ باغ اپنی متنوع سہولیات سے مزین معاشرے کے تمام طبقات کی ضروریات کو پورا کرے گا اور نجف کے ثقافتی اور روحانی منظرنامے میں ایک قیمتی اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ اس باغ میں "بیعت غدیر بلڈنگ” کے عنوان سے ایک مرکزی اسلامی علامت بھی شامل ہے جو دینی اور ثقافتی تقریبات اور مناسبتوں کے انعقاد کے لئے ایک بڑی جگہ ہے۔
یہ تاریخی یادگار مختلف چشموں اور فواروں سے گھری ہوئی ہے جیسے "چشمہ غدیر” ہے۔