یورپ
انگلش چینل میں کشتی حادثہ: 2 تارکینِ وطن ہلاک، 6 کو بچا لیا گیا
انگلش چینل میں کشتی حادثہ: 2 تارکینِ وطن ہلاک، 6 کو بچا لیا گیا
فرانسیسی حکام کے مطابق کیلے کے قریب انگلش چینل عبور کرنے کی کوشش کے دوران ایک کشتی حادثے میں 2 تارکینِ وطن ہلاک جبکہ 6 کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
بدھ کی صبح پیش آنے والے واقعہ میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ کشتی میں سوار ہونے کے دوران مشکلات پیش آئیں، جس کے بعد فوری امدادی کارروائی کی گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری رکھا گیا۔




