امام معصوم پر مقدم ہونا نماز کے باطل ہونے کا سبب ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور ہفتہ 19 جمادی الآخر 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے معصومین علیہم السلام کی ضریح مبارک کے قریب نماز پڑھنے کے سلسلہ میں فرمایا: ائمہ معصومین علیہم السلام کے قبور مبارک کے سلسلہ میں حضرت حجت عجل اللہ فرجہ الشریف مروی روایت کے مطابق نماز میں امام معصوم پر مقدم ہونا یا ان کے برابر کھڑے ہو کر نماز نہیں پڑھ سکتے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اس طرح نماز پڑھنے سے منع کیا گیا ہے اور یہ نماز کے باطل ہونے کا سبب ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔