اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

معصومین علیہم السلام کا نور زمان و مکان سے پہلے خلق ہوا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے معصومین علیہم السلام کی خلقت کے وقت کے سلسلہ میں فرمایا: روایت میں ہے کہ خداوند عالم نے 14 معصومین علیہم السلام کا نور زمان و مکان، کہکشاں بلکہ ہر چیز سے پہلے خلق کیا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زیارت جو 14 معصومین میں سے کسی ایک سے تعلیم شدہ ہے، اس میں آیا ہے کہ "خَلَقَکِ قَبلَ اَن یَخلُقَکِ” خداوند عالم نے آپ کو مادی خلقت سے پہلے نوری خلقت میں خلق فرمایا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے معصومین علیہم السلام کی خلقت کے سلسلہ میں فرمایا: اس خلقت کے علاوہ معصومین علیہم السلام کی دوسری خلقت تھی کہ وہاں پر آپ حضرات کا نور خلق ہوا۔‌ اس سلسلہ میں متواتر روایات موجود ہیں جنہیں عامہ اور خاصہ نے نقل کیا ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button