"شیعہ رائٹس واچ” کا عالم اسلام کے رہنماؤں سے کشیدگی میں کمی، اعتماد سازی اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
"شیعہ رائٹس واچ” کا عالم اسلام کے رہنماؤں سے کشیدگی میں کمی، اعتماد سازی اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
عالمی تنظیم "شیعہ رائٹس واچ” نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے ایک اہم پیغام میں اسلامی اور عرب ممالک کے رہنماؤں اور نمائندوں کے درمیان مذاکرات میں اضافہ پر زور دیا ہے۔
اس انسانی حقوق کی تنظیم نے خطہ میں بڑھتی ہوئی عسکری و سیاسی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تصادم سے گریز اور تنازعات کے پرامن حل کی جانب پیش قدمی کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ امت مسلمہ کے وسائل کو معاشروں کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر صرف کیا جا سکے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس تنظیم نے سیاسی اختلافات کے فرقہ وارانہ رویوں میں بدلنے کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے شیعہ آبادیوں کو نسل پرستانہ الزامات اور نفرت انگیز خطابات سے محفوظ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
"شیعہ رائٹس واچ” نے اپنے اس اعلامیہ میں زور دے کر کہا ہے کہ شیعہ شہری اپنے ممالک کا لازم و ملزوم حصہ ہیں اور حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مساوی شہری حقوق کے اصول کی پاسداری کرتے ہوئے شیعہ شہریوں کے خلاف ہر طرح کے امتیازی سلوک اور انہیں حاشیے پر دھکیلنے سے باز رکھیں۔




