خبریںشیعہ میڈیا اور ادارے

کربلائے مقدسہ میں ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کے زیر اہتمام ٹیلی ویژن ڈائریکشن کا خصوصی عملی تربیتی کورس منعقد

فلاحی و ثقافتی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام نے امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے اشتراک سے کربلائے مقدسہ میں ٹیلی ویژن ڈائریکشن کے موضوع پر 8 روزہ خصوصی تربیتی کورس کا انعقاد کیا۔

شیعہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ خصوصی ورکشاپ امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے ممتاز ٹیلی ویژن ڈائریکٹر حسین اللامی کی زیر نگرانی منعقد ہوئی، جس میں شرکاء نے نظری اور عملی دونوں حصوں میں فنون تصویر کے بنیادی و جدید اصول سیکھے۔

ابتدائی دنوں میں ڈائریکشن کے اصول، تصویر کی زبان، منظر نامہ نویسی، کیمرہ فریمنگ، روشنی کے اصول، کیمرہ کی حرکات کی اقسام اور صدابرداری کی مہارتوں جیسے موضوعات پر تربیت دی گئی۔

کورس کے اگلے مراحل میں مزید تخصصی عنوانات جیسے سیٹ ڈیزائننگ، ملٹی کیمرہ ڈائریکشن کے اصول، ویژن مکسر (Vision Mixer) پر کام اور ٹاک شوز، براہ راست اور ریکارڈ شدہ پروگراموں کی ہدایت کاری و تیاری کے طریقہ کار کی تعلیم دی گئی۔

یہ تعلیمی کورس شرکاء کی عملی مشقوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا تاکہ دینی و مذہبی میڈیا پروڈکشن کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے اور ٹیلی ویژن پروگرام سازی کے شعبے میں ماہر افراد تیار کئے جا سکیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button