Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

متواتر روایات کے مطابق خاص اہل بیت علیہم السلام عترت طاہرہ ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور بدھ 24 ربیع الاول 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اہل بیت کے مفہوم کے سلسلہ میں فرمایا: متواتر روایات کے مطابق خاص اہل بیت 13 معصومین علیہم السلام یعنی 12 امام اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہم اجمعین ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: جو بعض دیگر مذاہب کے پیروکاروں کا یہ دعوی ہے کہ اہل بیت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی ازواج بھی شامل ہیں یہ درست نہیں ہے کیونکہ یہ متواتر روایات کے خلاف ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: یہ تواتر حتی عامہ کی کتابوں میں بھی نقل ہوا ہے کہ متواتر روایات کے مطابق خاص اہل بیت میں عترت طاہرہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button