Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ایشیاءخبریںدنیا

اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بنگلا دیش بھیجنے کا فیصلہ

انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر محمد یونس سے فون پر گفتگو کی

ڈھاکہ: اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے اپنی ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بنگلا دیش بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت نے تصدیق کی ہے کہ 1971 میں بنگلادیش کے قیام کے بعد پہلی بار اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم آئندہ ہفتے ملک کا دورہ کرے گی۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر محمد یونس سے فون پر گفتگو کی اور فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بھیجنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
وولکر ترک نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس سے ٹیلی فونک گفتگو میں یکجہتی کا اظہار کیا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا یقین دلایا۔
جس پر محمد یونس نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کا تحفظ کسی بھی حکومت کی اولین ترجیح ہوتی ہے جسے یقینی بنانا عالمی اداروں کی بھی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button