Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاکستان :ایم ڈبلیو ایم رہنماء مولانا کوثر عباس گرفتار

ملتان۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ ملتان کے سینیئر نائب صدر و متولی امام بارگاہ قصر ابوطالب منیرآباد مولانا کوثر عباس کو پولیس نے امام بارگاہ کے اندر مجالس عزا کرانے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران مجالس عزا منعقد کرنے پر تھانہ بستی ملوک کی پولیس نے اُنہیں گرفتار کیا۔ مولانا کوثر عباس اربعین واک امام بارگاہ قصر ابوطالب منیرآباد سے چوک گھنٹہ گھر کے بانی ہیں۔ گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر مہر سخاوت علی سیال اپنی وکلاء ٹیم کے ہمراہ تھانے پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس اربعین حسینی سے قبل اربعین واک کے بانیان کو گرفتار کر کے پریشر ڈالنا چاہتی ہے تاکہ کسی طرح اس سال اربعین کی واک منعقد نہ ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button