پاکستانخبریں

لاہور، عید پر کھالیں جمع کرنی والے کالعدم تکفیری جماعتوں کے 34 ملزمان گرفتار

لاہور،پاكستان :عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنیوالی کالعدم تکفیری تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، ضلع انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کھالیں اکھٹی کرنے والے 34 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق غیر قانونی طور پر کھالیں اکھٹی کرنے پر 29 مقدمات درج کئے گئے، چیریٹی کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ اداروں کو ہی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہے۔

ادھر پولیس آپریشنز ونگ کی رہائشی آبادیوں میں سری پائے بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ سری پائے بھوننے والے 32 ملزمان کو گرفتار کرکے 25 مقدمات درج کئے گئے ہیں، عید کے ایام میں شاہراؤں، گلیوں اور چوراہوں میں سری پائے بھوننے پر پابندی ہے، عید کے روز ہوائی فائرنگ کرنے پر 3 مقدمات درج 5 ملزمان گرفتار کئے گئے، ون ویلنگ کرنیوالوں کے خلاف 23 مقدمات درج جبکہ 27 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button