
عراق کی نظامتِ دیانت نے صوبائی سطح پر مالیاتی مقدمات کی زیادہ موثر پیروی اور معاشی بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے ایک نئے ڈھانچے کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی اس رپورٹ کے مطابق، جسے ”مڈل ایسٹ نیوز” نے بھی شائع کیا ہے، بغداد اور بصرہ سمیت متعدد صوبوں میں ”متوازی مالیاتی تحقیقات” کے نام سے ایک خصوصی یونٹ تشکیل دیا گیا ہے تاکہ معاشی جرائم کی چھان بین کا عمل تیز تر کیا جا سکے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ یونٹ مشکوک مالیاتی لین دین کی نشاندہی اور مالی معلومات کی فراہمی پر توجہ مرکوز رکھے گا، اور بدعنوانی کے مقدمات کی جانچ میں درستگی اور سرعت لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔




