لبنان

جنوبی لبنان میں مستقل امن کا قیام فریقین کے سنجیدہ فیصلے اور سیاسی ارادے کا متقاضی ہے: یونیفل

جنوبی لبنان میں مستقل امن کا قیام فریقین کے سنجیدہ فیصلے اور سیاسی ارادے کا متقاضی ہے: یونیفل

جنوبی لبنان میں پائیدار امن کے قیام کے لئے بین الاقوامی کوششوں کے بے نتیجہ رہنے نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کو اس خطے میں سلامتی کے مستقبل کے حوالے سے دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

بین الاقوامی فورسز کی موجودگی کے باوجود سرحدی کشیدگی تاحال جنوبی لبنان کے شہریوں کے امن و امان کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔

وائس آف امریکہ کے فارسی سیکشن کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفل) نے عالمی یومِ امن کی مناسبت سے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ پائیدار امن تک رسائی صرف فریقینِ جنگ کے حقیقی سیاسی عزم ہی سے ممکن ہے۔

یونیفل کے سربراہ دیوداتو آباگنارا نے ناقورہ میں فورس کے ہیڈکوارٹر میں کہا کہ امن دستے محض سفارتی عمل میں سہولت فراہم کرنے اور غلط اندازوں کو پھیلنے سے روکنے کا کردار ادا کرتے ہیں اور وہ جنگ کے مکمل اور مستقل خاتمے کے لیے فیصلہ کن سیاسی اقدامات کا نعم البدل ہرگز نہیں ہو سکتے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button