عراق
عراقی دفترِ انسانی حقوق کے سربراہ کی امام حسین علیہ السلام میڈیا نیٹ ورک آمد
عراقی دفترِ انسانی حقوق کے سربراہ کی امام حسین علیہ السلام میڈیا نیٹ ورک آمد
عراقی وزیرِ داخلہ کے دفترِ انسانی حقوق کے سربراہ کرنل جاسم نے شہرِ مقدس کربلا میں امام حسین علیہ السلام میڈیا نیٹ ورک کے ٹاور میں حاضر ہو کر اس ادارے کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ مصطفیٰ محمدی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس نشست میں کربلا صوبے کے انسانی حقوق کے محکمے کے شکایات سیل کے ذمہ دار مصطفیٰ کاظم بھی موجود تھے۔ فریقین نے ذرائع ابلاغ کے باہمی تعاون کے طریقوں اور شہری حقوق سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
خبر رساں ادارے "اخبارِ شیعہ” کے مطابق ملاقات میں فریقین نے انتظامی و قانونی اداروں اور آزاد ذرائع ابلاغ کے درمیان مشترکہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔




