افریقہ

جنوبی افریقہ کی وزیرِ دفاع کی حرمِ امام حسین علیہ السلام میں حاضری

جنوبی افریقہ کی وزیرِ دفاع کی حرمِ امام حسین علیہ السلام میں حاضری
 
جنوبی افریقہ کی وزیرِ دفاع محترمہ ماتسی انجیلینا موتسِکیگا نے شہرِ مقدس کربلا کے دورے کے دوران حرمِ مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں حاضری دی اور آستانۂ مقدس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہیں حرمِ مطہر کی سہولیات، گنجائش اور اس کے روحانی و تاریخی جلووں سے متعارف کرایا گیا۔
خبر رساں ادارے "نون” کے مطابق آستانۂ مقدسِ حسینی کے شعبۂ بین الاقوامی تعلقات کے ذمہ دار نے بتایا کہ یہ دورہ جنوبی افریقی وفد کو حرمِ مطہر کی سرگرمیوں اور اس کے مختلف شعبوں سے روشناس کرانے کے مقصد سے کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button