آذربائجان

حکومت آذربائیجان نے ۳۱ ترک شخصیات کا داخلہ ممنوع کر دیا

حکومت آذربائیجان  نے ۳۱ ترک شخصیات کا داخلہ ممنوع کر دیا
 
جمہوریہ آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ نے ایک بے مثال اقدام کرتے ہوئے ترکی کے ۳۱ ممتاز شہریوں، جن میں بعض ارکانِ پارلیمنٹ، سیاست داں اور میڈیا کارکن شامل ہیں، کو «ناپسندیدہ عنصر» قرار دے دیا اور ان کے اس ملک کی سرزمین میں داخلے پر پابندی لگا دی۔
یہ اقدام اسلامی پہناوے سے متعلق حالیہ پابندیوں اور باحجاب لڑکیوں کے اسکولوں میں داخلے پر روک کے خلاف ان شخصیات کے صاف اور دو ٹوک موقف اور تنقید کے ردِّعمل میں کیا گیا ہے۔
خبر رساں ویب سائٹ «قفقازسکی اوزل» (Kavkazsky Uzel) کی رپورٹ کے مطابق، باکو کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز پر ان افراد کے بیانات اور اپیلوں نے اس ملک کی قومی سلامتی اور آئینی نظم کو نشانہ بنایا ہے۔
اس بلیک لسٹ میں «فاتح اربکان»، رہبرِ حزبِ رفاہِ نو، اور ترکی کے رکنِ پارلیمنٹ «فاروق گرگرلی اوغلو» جیسی معروف شخصیات کے نام نظر آتے ہیں، جنھوں نے اس سے قبل اسکولوں میں حجاب پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button