ایران

ایران میں ایک کروڑ اسی لاکھ افراد غیر شادی شدہ، اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقے میں شادی سے گریز 65 فیصد زیادہ

آبادی اور خاندان کے حوالے سے نئے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں ایک کروڑ اسی لاکھ سے زائد لڑکے اور لڑکیاں تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔

یہ وہ اعداد و شمار ہیں جنہوں نے معاشی، سماجی معیارات اور طرزِ زندگی میں تبدیلی کو خاندان کی تشکیل کے لئے ایک بڑا چیلنج بنا دیا ہے۔

خبر رساں ادارہ برنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارتِ ورزش و امورِ جوانان کے شعبہ منصوبہ بندی اور نوجوانوں کی سماجی شراکت کے ڈائریکٹر جنرل بہمن عبدی نے بتایا کہ ملک میں ایک کروڑ مرد اور اسی لاکھ خواتین نے ابھی تک شادی نہیں کی، اور انہوں نے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد میں غیر شادی شدہ رہنے اور شادی سے گریز کا رجحان دیگر طبقات کے مقابلے میں 65 فیصد زیادہ ہے۔ توقعات میں تبدیلی، خوشحال طبقات میں طرزِ زندگی کا بدلنا اور معاشی معیارات میں ہم آہنگی کا فقدان، خاندان کی تشکیل میں تاخیر کی اہم وجوہات ہیں۔

ماہرینِ سماجیات کے مطابق معاشی حالات کی اصلاح، نوجوانوں کی حقیقی ضروریات کے مطابق سہولیات کی فراہمی اور آسان شادی کے نمونوں کو فروغ دینا اس آبادیاتی بحران سے نمٹنے کا حل ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button