افغانستان

طالبان کا پاکستان سے متصل علاقوں میں دفاعی سرنگوں اور سرحدی مورچوں کی تعمیر کا آغاز

جنوبی اور مشرقی افغانستان کے سرحدی علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، طالبان نے پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپوں اور حملوں کے بعد دفاعی سرنگوں کا جال بچھانا شروع کر دیا ہے۔

اخبار "8 صبح” کی رپورٹ کے مطابق، یہ سرنگیں قندہار، پکتیا، پکتیکا، زابل اور ہلمند کے سرحدی علاقوں میں تعمیر کی جا رہی ہیں تاکہ ممکنہ جھڑپوں کی صورت میں فوجی پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کی جا سکیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طالبان نے اس منصوبے میں تیزی لانے کے لئے تازہ دم دستے اور مقامی مزدور سرحدی علاقوں میں منتقل کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button