خبریںشیعہ میڈیا اور ادارے

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بین الاقوامی مقابلہ "شیعہ وائس" کے نئے سیزن کی ریکارڈنگ کا آغاز، دنیا بھر سے 72 شرکاء کی شرکت

بڑے استعداد یابی مقابلہ "شیعہ وائس” کے نئے سیزن کی ریکارڈنگ، امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کی جانب سے، دنیا بھر سے 72 شرکاء کی موجودگی میں کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں شروع ہو رہی ہے، تاکہ مختلف شعبوں میں شیعہ بہترین صلاحیتوں کو پہچانا اور متعارف کرایا جا سکے۔

اس سلسلہ میں ہمارے نمائندے کی رپورٹ پیش ہے:

بین الاقوامی مقابلہ "شیعہ وائس” (Shia Voice) کا نیا سیزن، جو شیعہ کمیونٹی کا سب سے بڑا استعداد یابی پروگرام ہے، 29 ستمبر سے 9 روز تک کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ریکارڈ کیا جائے گا۔

یہ عظیم ثقافتی پروجیکٹ امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کی کوششوں سے، مغربی ممالک میں شیعہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو دریافت کرنے، انہیں مضبوط بنانے اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی تبلیغ کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے یورپی مرکزی دفتر کے ڈائریکٹر قاسم فہد نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سیزن میں دنیا کے تمام براعظموں سے مختلف عمر کے 72 شرکاء شریک ہوں گے۔

یہ مقابلے 4 بنیادی شعبوں یعنی قرائت قرآن، خطابت، مدح خوانی اور شاعری میں منعقد ہوں گے تاکہ صلاحیتوں کی شناخت کا عمل جامع انداز میں انجام پائے۔

مقابلے کے ابتدائی اور سیمی فائنل مراحل ٹورنٹو میں ریکارڈ کئے جائیں گے اور ماہ مبارک رمضان میں 20 اقساط کی صورت میں نشر ہوں گے۔

جبکہ اس سیزن کا فائنل مرحلہ ماہ رمضان کے بعد ٹورنٹو شہر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

اس سیزن کے منصفین میں نمایاں اور معروف شخصیات جیسے ڈاکٹر سید عمار نخجوانی، امریکہ سے سید میثم عباس، نزار قطری اور کینیڈا میں مقیم افغان برادری سے ایک نئے منصف شامل ہیں۔

مقابلے کے اختتام پر حتمی فاتح کو 10 ہزار پاؤنڈ کا انعام دیا جائے گا۔

یہ پروگرام انگریزی زبان میں ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن مختلف زبانوں، بشمول فارسی، عربی، ترکی اور اردو میں ترجمہ اور ڈبنگ کے ساتھ متعدد چینلز، بالخصوص امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے مختلف چینلز سے نشر کیا جائے گا۔

ریکارڈنگ ہال میں شرکت کے خواہشمند افراد امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

گزشتہ سیزنز کے کامیاب تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ اس مقابلے نے دنیا بھر میں شیعہ کمیونٹیز کو بے شمار باصلاحیت افراد سے متعارف کرایا ہے۔

پچھلے ادوار کے شرکاء اس وقت مختلف محافل میں ماہر قاری، مداح اور خطیب کے طور پر فعال ہیں اور نئی نسل کی تربیت اور اسلامی معارف کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button